بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کا خضدار شہر کے مرکزی آر سی ڈی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کا چیکنگ

(خضدار/30جون،2026): بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کا خضدار شہر کے مرکزی آر سی ڈی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کا چیکنگ!

معائنے کے دوران 2 ریسٹورنٹس، 3 جنرل اسٹورز اور 1 نان شاپ مالکان جرمانہ جبکہ 8 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔۔

بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے ریسٹورنٹس اور نان شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کچن کے ایریا میں گندگی، مکھیوں کی بھرمار و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات، زنگ آلود و جراثیم زدہ برتنوں کے استعمال، نان شاپ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن جبکہ جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مشروبات، کیکس، ملک پیکز، اسنیکس برآمد ہوئیں علاوہ ازیں 8 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top