ملاوٹی دودھ کا مکمل تدارک بی ایف اے کا اہم مشن!

دودھ / دہی میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں کی غوث آباد، منوجان روڈ، شاہ وکشاہ روڈ اور عالمو چوک میں کاروائیاں!

خالص دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور سکمڈ ملک پاوڈر کی ملاوٹ پر 8 دکانداروں کے خلاف ایکشن۔۔۔۔

دودھ فروشوں پر جرمانے عائد جبکہ دکانوں میں صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے انتظامات کی بہتری اور شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔۔۔

قبل ازیں بی ایف اے کی جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی مدد سے متعدد دودھ فروشوں کی دکانوں سے ملک سیمپلز لیکر آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے۔۔۔۔ٹیسٹ کردہ سیمپلز میں سے جرمانہ کردہ 8 مراکز کے دودھ میں ملاوٹ ثابت ہوئی۔۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top