
سریاب میں بچوں کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ہنگامی ایکشن!
ڈائریکٹر آپریشنز محمد ریاض ناصر کی زیر نگرانی رات گئے پاک اسٹار بیکنگ یونٹ پر ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ — صفائی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب
18 بچوں اور 2 خواتین کی حالت غیر، اسپتال منتقل — تمام متاثرہ مریضوں میں مضر صحت بیکری مصنوعات سے ایک ہی بیکٹیریا کی تشخیص۔
بیکنگ یونٹ سے اشیاء کی تیاری میں زیر استعمال گندا تیل، خراب مارجرین ، ایکسپائر چاکلیٹ ٹاپنگ، کھلا سیوریج اور لیبلنگ کے بغیر کیک اسپنج برآمد۔
بیکری فوری طور پر سیل، سیمپلز لیبارٹری روانہ، مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع۔
بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم
غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔ عوام کی صحت اور محفوظ خوراک ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم