قوانین کی خلاف ورزی پر 2 بیکنگ یونٹس، 2 ریسٹورنٹس سمیت 12 متعدد مراکز مالکان جرمانہ جبکہ 22 مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء۔۔۔
جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹس/ ریسٹورنٹس اور جنرل اسٹورز کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کہ، بیکری کی اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے اور پکوان میں پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، مکھیوں کی روک تھام کیلئے نامناسب انتظام، کھلے کوڑے دان، زنگ آلود ریفریجریٹر کی موجودگی، ایکسپائرڈ مصنوعات کی برآمدگی پر ایکشن لیا گیا جبکہ 22 مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔