ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ جبکہ زائد المعیاد مشروبات ، ٹی وائٹنر ، جیلی پاؤڈر ، پیکٹ مصالحے اور بے بی ملک پاؤڈر کی موجودگی پر 2 جنرل سٹورز کے خلاف ایکشن۔۔۔
مالکان پر جرمانے عائد ۔۔
جرمانہ کردہ ریسٹورنٹ میں صفائی کے انتظامات ناقص، چائے میں زیر استعمال دودھ ملاوٹی جبکہ اشیاء خوردونوش کی سٹوریج غیر صحت بخش پائی گئی۔۔
ہوٹل مالک کے پاس فوڈ بزنس لائسنس بھی نہیں تھا جس کے اصول کے لیے اونر کو ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے کی تنبیہ کی گئی۔۔۔
جنرل سٹور سے پکڑی گئی ایکسپائرڈ مصنوعات ضبط کر کے موقع پر تلف کر دی گئیں۔