ملاوٹی اور غیر صحت بخش دودھ فروخت کرنے والے والوں کے خلاف قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن !

مختلف اوقات میں چیکنگ کے دوران ملاوٹ کرنے پر 9 دودھ

فروشوں پر جرمانے عائد۔۔۔۔ ملاوٹ زدہ دودھ کی بڑی مقدار تلف

بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کے مطابق دودھ کے معیار کی جانچ کے لیے دو دن مسلسل خصوصی سرگرمیوں کے تحت قلعہ سیف اللہ ، مسلم باغ میں اور ملحقہ نیشنل ہائی وے پر قائم دودھ کی دکانوں و ملک سپلائرز (دودھ بردار گاڑیوں) کی چیکنگ کی گئی ۔۔۔

دوران انسپیکشن دکانوں سے ملک سیمپلز لے کر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔۔۔ ٹیسٹ کردہ متعدد نمونوں میں 9 دکانوں کے دودھ میں پانی اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی جس کی بناء پر دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔۔۔

مذکورہ ملک شاپس میں صفائی کے انتظامات اور دودھ دہی وغیرہ ذخیرہ کرنے کا نظام بھی غیر صحت بخش پایا گیا جس کی بہتری کے لیے دودھ فروشوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی وضع کردہ ایس او پیز کے عین مطابق دودھ دہی کی فروخت یقینی بنانے تنبیہ کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top