1 نان شاپ اور 1 سویٹس مینوفیکچرنگ یونٹ مالکان جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء۔۔۔
جرمانہ کردہ سویٹس مینوفیکچرنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار کی موجودگی، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اور نان شاپ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔