کوئٹہ کے علاقوں میں میکانگی روڈ اور گوالمنڈی چوک میں بیکریوں و بیکنگ یونٹس سمیت متعدد کھانے پینے کےمراکز کی چیکنگ !

صفائی ستھرائی کی انتہائی ابتر حالت، ایکسپائرڈ مصنوعات کی موجودگی سمیت مختلف وجوہات پر 1 بیکری/ بیکنگ یونٹ جبکہ صفائی کی خراب صورتحال اور کم وزن نان کی فروخت پر ایک نان شاپ کے خلاف ایکشن…. مراکز کے مالکان کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد۔۔۔

علاوہ ازیں ایک یونٹ کے خلاف لائسنس کی عدم موجودگی پر کارروائی کی گئی جس کے مالک کو ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔۔

مزید برآں صفائی کے نامناسب انتظامات سمیت مختلف وجوہات پر 7 دیگر کھانے پینے کے مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top