عوامی شکایات پر خضدار شہر میں بی ایف اے حکام کی خصوصی چیکنگ !

دوران انسپیکشن 1 نان شاپ ،1 جنرل سٹور اور 1 آئس کریم پروسیسنگ یونٹ کے خلاف مختلف وجوہات پر ایکشن۔

مراکز مالکان پر جرمانے عائد۔۔

زونل انسپیکشن ٹیم حکام کے مطابق آئس کریم پروسیسنگ یونٹ کے خلاف پروسیسنگ احاطے میں گندگی و صفائی کے نامناسب انتظامات ، اشیا ذخیرہ کرنے کے غیر صحت بخش نظام ، مکسر مشین کی خراب حالت اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے کے برابر ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ نان شاپ میں صفائی کی حالت ابتر اور پیڑے کا وزن مقررہ وزن سے کم پایا گیا۔۔

جنرل سٹور سے زائد المعیاد مشروبات پکڑی گئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top