لائسنس کی عدم دستیابی و ناقص خوراک کی فراہمی پر بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف مضافات میں کاروائیاں۔۔
متعدد بیکریز اور ہوٹلز مالکان جرمانہ۔۔۔۔
جرمانہ کردہ بیکریز اور ہوٹلز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں جنہیں بارہا فوڈ بزنس کیلئے لازمی لائسنس بنوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انسپیکشن کے دوران اتھارٹی حکام نے بیکریز کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور ایکسپائرڈ مصنوعات کی برآمدگی پر ایکشن جبکہ ہوٹلز کے خلاف بھی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز بغیر ماسک، ہیڈ کورز و دستانوں کہ، زنگ آلود مشنری، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار پر ایکشن لیا گیا۔۔
7 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔۔۔