بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کی انسپیکشن

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 کیٹرنگ یونٹس، 1 ہوٹل/ریسٹورنٹ اور 1 بیکنگ یونٹ اونرز جرمانہ جبکہ 7 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔

بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے کیٹرنگ یونٹس کے خلاف صفائی کی انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، ایکسپائرڈ بریڈ کے ٹکڑوں کی موجودگی، مصالحوں میں پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، گندے و جراثیم زدہ برتنوں کے استعمال، حشرات کی موجودگی، پکوان کیلئے خراب شدہ سبزیوں کے استعمال، حتمی پراڈکٹس کے نامناسب اسٹوریج پر ایکشن جبکہ ہوٹل/ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، زائد المیعاد بریڈ کی موجودگی، کھلے کوڑے دان، اشیاء پر تاریخ و تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن مزید برآں بیکنگ یونٹ سے ایکسپائرڈ حسنسز اور حتمی پراڈکٹس کیلئے کوئی مناسب انتطام نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔۔۔

علاوہ ازیں 7 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔ل

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top