
اسپتال رپورٹ میں بچوں کی حالت خراب ہونے کی تصدیق، بی ایف اے کا واقع کے اطلاع پر فوری رسپانس
قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے مذکورہ جوس شاپ کا ہنگامی معائنہ کیا
دکان میں منجمد پھلوں میں مکھیوں کی موجودگی، اشیاء بغیر ڈھانپے اور غیر محفوظ حالت میں ذخیرہ پائی گئیں
اشیاء و پھلوں کی مکسنگ کیلئے ایک ہی چمچ استعمال کیا جا رہا تھا — جو کراس کنٹامینیشن کا واضح خطرہ ثابت ہو سکتا ہے
برگر بنز پر تاریخِ تنسیخ درج نہیں تھی، جوس شاپ میں لیبلنگ سمیت فوڈ سیفٹی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں
جوس شاپ کے کارکنان بغیر کسی حفاظتی لباس (PPEs) کے کام کرتے پائے گئے
دکاندار کی جانب سے اشیائے خوراک کی خریداری کے ثبوت (رسیدات/انوائسز) بھی فراہم نہ کیے جا سکے
یونٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ مختلف ذخیرہ کردہ پھلوں اور دودھ کے نمونے تجزیے کے لیے بی ایف اے لیبارٹری بھجوا دیے گئے