مختلف وجوہات پر 3 پولٹری شاپس ، 1 نان شاپ، 1 جنرل اسٹور اور 1 ٹریڈر پر جرمانے عائد ۔۔۔
دوران انسپیکشن 3 پولٹری شاپس کے خلاف صفائی کی ابتر حالت دکانوں ، کے باہر گرد و غبار میں گوشت لٹکانے ، آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار اور قصائیوں کی ذاتی صفائی کی انتہائی خراب حالت سمیت متعدد وجوہات ایکشن لیا گیا۔
نان شاپ کے خلاف صفائی کی خراب حالت اور وزن نان کی فروخت ، جنرل سٹور کے خلاف پابندی عائد مصنوعات اور ایکسپائر اشیاءکی موجودگی جبکہ ٹریڈر کے خلاف بارہا تنبیہ نوٹسز کے باوجود لائسنس کے بغیر خوراک کے کاروبار پر ایکشن لیا گیا۔