گنج بازار اور باچاخان چوک سمیت ہرنائی شہر کے مختلف مضافات میں بی ایف اے حکام کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ملاوٹی دودھ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن !

4 دودھ فروشوں پر دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر جرمانہ۔۔

اتھارٹی حکام کے مطابق دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے متعدد مراکز سے ملک سیمپلز لے کر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ۔۔۔

ٹیسٹ کردہ نمونوں میں چار ملک شاپس کے دودھ میں ملاوٹ کا انکشاف ہوا جس کی بناء پر دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی ٹیم اے ڈی سی ہرنائی کی قیادت میں بی ایف اے حکام کے ہمراہ رہی۔ اتھارٹی حکام نے تنبیہات کے باوجود لائسنس حاصل نہ کرنے پر متعدد کھانے پینے کے مراکز مالکان کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top