(کوئٹہ)-  سریاب روڈ و ملحقہ علاقوں  میں بی ایف اے حکام کا کریک ڈاؤن

ایک ریسٹورنٹ اور ایک آئس لولی یونٹ فوڈ سیفٹی قوانین کی شدید خلاف ورزیوں پر سربمہر ۔۔۔

سیل کردہ مراکز میں ریسٹورنٹ کو بالترتیب باسی پھلوں کی سٹوریج ،  مکھیوں کی بھرمار ، آلودہ و جراثیم زدہ کچرہ دان سمیت متعدد وجوہات جبکہ لائسنس کی عدم دستیابی جبکہ آئس لولی یونٹ کے خلاف گزشتہ ہدایات کے باوجود ورکرز کی ذاتی صفائی کی انتہائی خراب حالت،  پروڈکشن میں مضر صحت رنگوں کے استعمال،  پیکنگ ایریا میں بدبو ، زنگ آلود برتنوں کے استعمال اور نکاسی آب کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔۔۔

 دوران انسپیکشن دو جنرل سٹورز مالکان کو ممنوعہ چائنیز نمک اور گٹکا پان پراگ فروخت کرنے پر جرمانہ کیا گیا دکانوں سے برآمد شدہ اشیاء ضبط کر کے دکانداروں کو اس ضمن میں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top