ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی چمن میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی انسپیکشن و مختلف اشیاء کی سیمپلنگ

دوران انسپیکشن دودھ میں ملاوٹ پر 4 شاپس جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ریسٹورنٹس اور لائسنس کی عدم دستیابی پر 4 جنرل اسٹورز، 3 ملک شاپس ، 3 بیکریوں اور 2 بیکنگ یونٹس کے خلاف ایکشن ۔۔۔مالکان جرمانہ ۔۔۔ اصلاحی نوٹسز جاری ۔۔

جرمانہ کردہ ملک شاپس اونرز کے خلاف دودھ میں خشک پاؤڈر و پانی کی ملاوٹ اور صفائی کے نامناسب انتظامات پر کارروائی کی گئی ۔

ریسٹورنٹس کے خلاف مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ، پکوان میں چائنیز نمک و مضر صحت رنگوں کے استعمال سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا۔

دوران معائنہ مشروبات سمیت مختلف اشیاء کے نمونے لیکر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے گئے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top