ایک آئس کریم مینوفیکچرنگ یونٹ سیل جبکہ 4 دیگر کھانے پینے کے مراکز مالکان پر جرمانے عائد۔۔۔
سیل کردہ آئسکریم مینوفیکچرنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ، پھلوں کی سٹوریج کے غیر صحت بخش انتظامات ، فروٹ گوشت کے ساتھ ذخیرہ کرنے ، ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی آب کے نامناسب انتظامات ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے ، غیر صحت بخش پروسیسنگ لائن اور فنگس زدہ پھلوں کی موجودگی جیسے وجوہات پر ایکشن لیا گیا۔