طوغی روڈ اور علمدار روڈ کوئٹہ میں انسپیکشن کے دوران ایک سموسہ اور سویٹ مینوفیکچرنگ یونٹ فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل ۔۔۔
مزید برآں ایس او پیز کے خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ پر جرمانہ عائد۔۔
اتھارٹی حکام کے مطابق سربمہر کردہ سموسہ اور مٹھائی پروڈکشن یونٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی ابتر ، پروڈکشن میں چائنیز نمک کا استعمال ، خام اور تیار اشیاء کی سٹوریج انتہائی غیر صحت بخش اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت انتہائی خراب ہونے سمیت متعدد وجوہات پر ایکشن لیا گیا۔
دوران معائنہ معمولی نقائص پر دو دیگر خوراک کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔