3 جنرل اسٹورز اور 1 فاسٹ فوڈ پوائنٹ مالکان جرمانہ جبکہ 5 مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔
جرمانہ کردہ فاسٹ فوڈ پوائنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت کھلا خوردنی تیل کا استعمال، اشیاء کو پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال اور جنرل اسٹورز سے مشروبات، اسنیکس، کیکس، پابندی عائد چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز اور ممنوعہ اشیاء گٹکا برآمد ہوئیں۔۔۔