5 بیف اینڈ پولٹری شاپس اور 2 پکوان شاپس مالکان جرمانہ۔۔۔
بی ایف اے ٹیم کے مطابق بیف اینڈ پولٹری شاپس کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، کھلے کوڑے دان، دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے اور آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال اور حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن جبکہ پکوان شاپ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و بی ایف اے لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن لیا گیا۔۔