فوڈ سیفٹی قوانین کے خلاف ورزی پر لورالائی کے مختلف مضافات میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن !

2 دودھ کی دکانیں سیل جبکہ مختلف وجوہات پر پانچ دیگر کھانے پینے کے مراکز مالکان پر جرمانے عائد ۔۔۔

اتھارٹی حکام کے مطابق دودھ فروشوں کے خلاف دودھ میں ملاوٹ اور بارہا تنبیہ کے باوجود بغیر فوڈ بزنس لائسنس دودھ دہی کے کاروبار پر ایکشن لیا گیا۔

کارروائی کے دوران دو میٹ شاپس مالکان کو بدبودار و باسی گوشت کی فروخت ، ایس او پیز کے خلاف ورزی ، آلودہ ریفریجریٹرز ، جراثیم زدہ کٹنگ اوزار اور گوشت ذخیرہ کرنے کے نامناسب انتظامات پر جرمانہ کیا گیا ۔۔

دودھ میں ملاوٹ پر ایک اور ملک شاپ مالک پر جرمانہ عائد جبکہ ایک بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال ، پروڈکشن میں نان فوڈ گریڈ کلرز اور پرنٹڈ پیپر کے استعمال جبکہ حتمی پروڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ۔۔۔

اتھارٹی حکام نے ایک جنرل سٹور سے پابندی عائد چائنیز نمک اور پان پرا گ گٹکا کی بڑی مقدار ضبط کر لی جبکہ دکاندار کو فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top