لائسنس نہ ہونے پر دو ریسٹورنٹس جبکہ ایکسپائرڈ اشیاء خوردنوش رکھنے پر ایک ہول سیل ٹریڈر ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک میٹ شاپ اور دو ریسٹورنٹس کے خلاف ایکشن ۔۔۔۔
مالکان جرمانہ۔۔۔
اتھارٹی حکام کے مطابق ہول سیل ٹریڈر سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے ,کولڈ ڈرنکس , ٹیٹراپیک دودھ اور پابندی عائد چائنیز نمک پکڑا گیا ۔۔۔
قصاب کے خلاف دکان کے باہر گرد و غبار میں گوشت لٹکانے اور صفائی کی ابتر حالت جبکہ دیگر جرمانہ کیے گئے دو ریسٹورنٹس کے خلاف باسی پھلوں کی موجودگی ، ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور اشیاء کی سٹوریج کے غیر صحت بخش انتظامات پر ایکشن لیا گیا ۔۔۔
اتھارٹی حکام نے ہول سیل ٹریڈر سے پکڑی گئی تمام ایکسپائر مصنوعات ضبط کر کے ہول سیل ٹریڈر کو اس ضمن میں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔۔