عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی یقینی فراہمی کیلئے دیگر اضلاع کی طرح ضلع زیارت میں بھی بلوچستان فوڈ اتھارٹی متحرک !

تحصیل سنجاوی میں انسپیکشن کے دوران 4 دکانوں سے زائد المعیاد اشیاء کی بڑی مقدار برآمد ۔۔

ایکسپائرڈ و مضر صحت مصنوعات میں چائے کی پتی، زائد المعیاد بسکٹ ، پیکٹ مصالحے ، چاکلیٹ ، املی ، اسنیکس اور ممنوعہ گٹکا پان پراگ وغیرہ شامل تھے۔

زونل انسپیکشن ٹیم نے دکانوں سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ اشیاء ضبط کر کے موقع پر تلف کر دیں جبکہ اس ضمن میں دکانداروں کو ائندہ محتاط رہنے اور شہریوں کو صاف و معیاری مصنوعات فروخت کرنے کی تنبیہ کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top