1 کھویا مینوفیکچرنگ یونٹ سیل جبکہ ایک جنرل سٹور سے زائد المعیاد اشیاء کی بڑی مقدار برآمد کرکے ضبط ۔۔۔ دکاندار پر جرمانہ بھی عائد ۔۔
اتھارٹی حکام کے مطابق کھویا کارخانے کے خلاف صفائی ستھرائی کے نامناسب نتظامات، کھویا یونٹ کا لائسنس غیر موجود ، اشیاء کی سٹوریج غیر صحت بخش انتظامات ، کیڑے مکوڑوں کی روک تھام اور ویسٹ مینجمنٹ کے غیر تسلی بخش نظام اور خام و تیار اشیاء کا کوئی ٹریسیبلٹی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔
علاوہ ازیں جرمانہ کردہ جنرل سٹور سے ایکسپائرڈ مصنوعات کے علاوہ ممنوعہ پان پراگ گٹکا بھی پکڑا گیا ۔۔۔مزید معمولی لی نقائص پر 7 دیگر کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔