وڈ سیفٹی قوانین کی شدید خلاف ورزیوں پر 1 بیکری سیل جبکہ ایک جنرل سٹور اور ایک سپر سٹور مالکان پر جرمانے عائد ۔۔۔
بی ایف اے حکام کے مطابق سیل کردہ بیکری کے خلاف صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال ، زائد المعیاد اشیاء و اجزاء کی موجودگی ، جیم سے مکھیاں برآمد ہونے ، کیڑوں مکوڑوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ، حتمی اشیاء پر تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے اور تیار بیکری آئٹمز کو گندے و جراثیم زدہ کپڑوں سے ڈھانپنے پر ایکشن لیا گیا۔
جرمانہ کیے گئے سپر سٹور اور جنرل سٹور مالکان کے خلاف زائد المعیاد بسکٹ ، کولڈرنکس ، سوسز اور پابندی عائد پان پراگ گٹکا کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔
دوران انسپیکشن ایک یونٹ مالک کو لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا ۔