تھارٹی زونل انسپیکشن ٹیم نے مذکورہ علاقوں اور ملحقہ نیشنل ہائی وے پر قائم ہوٹلوں ، ملک شاپس ، جنرل اسٹورز ، نان شاپس بیکرز اور فاسٹ فوڈ کارنر سمیت متعدد کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا۔۔۔
چیکنگ کے دوران معمولی نقائص پر مختلف مراکز کے مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے بی ایف اے کی وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تنبیہ کی گئی ۔
مذید برآں صفائی ستھرائی اور اشیاء کی اسٹوریج و لائسنس کا حصول ممکن بنانے سے متعلق بھی دکانداروں کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئیں ۔