اسپنی روڈ و گردونواح میں قائم خوراک کے مراکز کی چیکنگ ۔۔۔۔ 6 مراکز کے خلاف مختلف وجوہات پر کاروائیاں۔۔۔ مالکان جرمانہ
جرمانہ کردہ مراکز میں شامل پولٹری شاپ میں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص جبکہ نان شاپ میں پیڑے کا وزن مقررہ وزن سے کم پایا گیا۔۔۔ جنرل سٹورز کے خلاف زائد المعیاد مصنوعات کی موجودگی پر ایکشن لیتے ہوئے مراکز سے پکڑی گئی اشیاء کیچپ ، مایونیز ، کینڈ چیری ، مشروم ، چکن سپریڈ اور باربی کیو سوس ضبط ۔۔۔۔
مراکز مالکان کو صفائی کے انتظامات کی بہتری اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔۔۔
علاوہ ازیں ایک نان شاپ مالک اور ایک بیکری اونر کے خلاف لائسنس کی عدم موجودگی پر ایکشن لیا گیا جبکہ ایک بیکری اور ایک فاسٹ فوڈ سینٹر کے خلاف مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی۔