قوانین کی خلاف ورزی 1 نان شاپ، 1 جنرل اسٹور، 1 برف کارخانہ اور 1 اسکول کینٹین مراکز جرمانہ جبکہ 8 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء۔۔۔۔۔
جرمانہ کردہ نان شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن، جنرل اسٹور اور اسکول کینٹین کے خلاف صفائی کی انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ ہونے، ایکسپائرڈ بسکٹس، مشروبات برآمد جبکہ آئس فیکٹری کو صفائی کی خراب صورتحال، برف کی تیاری میں آلودہ و غیر صحت بخش پانی کی استعمال پر ایکشن لیا گیا مزید برآں 8 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔