4 ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور 3 جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد خوردنی اشیاء کی بڑی مقدار برآمد۔۔۔ مراکز مالکان پر جرمانے عائد۔۔۔مراکز سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ مصنوعات ضبط۔۔۔۔
کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ کھانے پینے کی اشیاء میں ایکسپائرڈ مشروبات، اسنیکس، چاکلیٹس، پابندی عائد چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز اور ممنوعہ اشیاء جےایم، گٹکا، ادب شامل و متعدد خوراک کے مراکز کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔۔۔