زائد المیعاد خوردنی مصنوعات کی برآمدگی سمیت مختلف وجوہات پر بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی جے ٹی روڈ پسنی پر کارروائیاں!

4 جنرل اسٹورز اور 1 ریسٹورنٹ یونٹ مالکان جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔

بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیاء ذخیرہ کرنے کے نامناسب حالات، صارفین کیلئے گندے برتنوں کے استعمال، دودھ میں مکھیوں کی موجودگی پر ایکشن جبکہ جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ بسکٹس، مختلف اقسام کے کنفیکشنری آئٹمز، مصالحے، اسنیکس، ڈبہ بند ملک پیک اور ایرانی لسی برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کردیاگیا علاوہ 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top