ایک ریسٹورنٹ اور دو جنرل اسٹورز مالکان جرمانہ۔۔۔
بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، صارفین کے زیر استعمال آلودہ و جراثیم زدہ برتنوں کے استعمال، اشیاء کی تیاری میں پابندی عائد چائنیز و نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر ایکشن جبکہ جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ کیکس، مصالحے، دہی، ٹیٹرا ملک پیک اور اسنیکس برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کردیاگیا۔۔