زائد المعیاد و پابندی عائد خوردنی مصنوعات کی فروخت اور لائسنس کی عدم دستیابی پر سمنگلی روڈ کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی آپریشن ٹیم کی کارروائیاں !

2 جنرل سٹور سمیت 8 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد

جرمانہ کردہ جنرل سٹورز سے ایکسپائرڈ مارجرین ، زائد المعیاد مصالحے ، مضر صحت رنگ اور پابندی عائد پان پراگ گٹکا و چائنیز نمک پکڑا گیا ۔۔۔ تمام مصنوعات کو ضبط کر کے دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔

علاؤہ ازیں چیکنگ کے دوران 3 کینٹینز کی بھی تفصیلی انسپیکشن کی گئی ۔

مذکورہ دکانوں کے فوڈ بزنس لائسنس بھی نہیں تھے ۔۔

حفظان صحت کے اصولوں اور اس ضمن میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق دکانداروں کو خصوصی طور پر تنبیہ کی گئی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top