(قلعہ سیف اللہ/12دسمبر،2024): دودھ کے معیار کی جانچ سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے مراکز پر بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی قلعہ سیف اللہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی!
قوانین کی خلاف ورزی پر 7 ملک شاپس، 2 جنرل اسٹورز، 2 بیکنگ یونٹس اور 4 میٹ شاپس اونرز جرمانہ جبکہ 10 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء۔۔۔۔
بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے ملک شاپس سے ملک سیمپلز ٹیسٹنگ پر دودھ/دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر و پانی مکس کرنے پر 7 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن جبکہ جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ نیسلے جوسز، مصالحے اور صفائی کے انتہائی خراب حالات پر ایکشن۔۔۔
مزید برآں بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اور اشیاء پر تاریخ و تنسیخ نہ ہونے، حشرات کی موجودگی، نکاسی آب کے نامناسب اسٹوریج پر ایکشن۔۔۔
میٹ شاپس کے خلاف بھی صفائی کے ناقص انتظامات ،گوشت کو ڈھکنے کیلئے نامناسب انتظام، مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود و جراثیم زدہ اوزار، گندے برتنوں کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔۔۔
علاوہ ازیں 10 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔