سمنگلی روڈ میں قائم ملک شاپ سے ملک سمپلز لے کر موقع پر ٹیسٹ جبکہ ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ میں پانی کے معیار کی موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی ۔۔۔
ٹیسٹ کردہ دودھ اور دہی کے نمونوں میں ایک دکان کا دودھ و دہی ملاوٹی پایا گیا جس پر دکان مالک کو جرمانہ کیا گیا ۔۔۔
علاوہ ازیں ایک برف کارخانہ کے خلاف مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا قبل ازیں چیک کردہ واٹر فل فلٹریشن پلانٹ میں پانی کی کوالٹی مقررہ معیارکے مطابق پائی گئی تاہم واٹر سیمپلز کی تفصیلی جانچ کے لیے سیمپلز لے کر لیبارٹری تجزیہ کے لیے بھجوا دیئے گئے۔