خضدار میں اشیاء خوردونوش کے مراکز خصوصاً ملک شاپس میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے اتھارٹی حکام کی خصوصی انسپیکشن !

دودھ میں ملاوٹ پر تین دودھ فروشوں پر جرمانے عائد ۔۔

قبل ازیں متعدد ملک شاپ سے دودھ اور دہی کے نمونے لے کر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ۔۔۔

جرمانہ کردہ مراکز میں صفائی کے انتظامات اور دودھ دہی وغیرہ کی سٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات بھی غیر تسلی بخش پائے گئے جبکہ دودھ میں گرد و غبار کے ذرات بھی نظر ائے۔

بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم نے چاندنی چوک روڈ خضدار میں چیکنگ کے دوران ملک شاپس کے علاوہ جنرل سٹورز اور پکوڑا سموسہ شاپس کی بھی تفصیلی انسپیکشن کی۔۔۔ اس دوران متعدد مراکز مالکان کو ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top