حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اسپنی روڈ اور جتک اسٹاپ پر قائم مراکز کی چیکنگ

11 مختلف خوراک کے مراکز (ڈیری فارم، پولٹری اینڈ مٹن شاپس، کباب پوائنٹ) مالکان جرمانہ جبکہ 13 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔

جرمانہ کردہ ڈیری فارم اور پولٹری اینڈ مٹن شاپس مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے جبکہ بیف اینڈ مٹن شاپس کے خلاف بارہا تنبیہ کے باوجود دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے اور آلودہ جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال، گوشت پر سلاٹر ہاوس سٹمپ نہ ہونے، ورکرز کے گندے کپڑے، ریفریجریٹر میں خراب کلیجی اور گوشت کی موجودگی پر ایکشن لیا گیا۔۔۔

مزید برآں کباب پوائنٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، گوشت کو ڈھکنے کے نامناسب حالات اور ورکرز بغیر ماسک، ہیڈ کورز و دستانوں کے کام کرتے ہوئے پائے گئے۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top