نذر چورنگی اور قریبی مضافات میں چیکنگ کے دوران 7 ہولسیل ٹریڈرز اور پانچ کینٹینز کے خلاف ایکشن۔۔۔
مالکان پر جرمانے عائد۔۔۔۔
بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق ہول سیل ٹریڈرز کے خلاف ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی ،خوردنی مصنوعات کی نامناسب و سورج کی روشنی میں براہ راست سٹوریج ، اور لائسنس کی عدم دستیابی سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا جبکہ جرمانہ کردہ کینٹینز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نامناسب ، کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کے ناکافی انتظامات ، کچن احاطوں میں مکھیوں کی بھرمار ، آلودہ فریزرز میں خوراک کی سٹوریج جیسے نقائص پر ایکشن لیا گیا۔۔۔
واضح رہے کہ غیر معیاری و غیر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری اور فروخت سے متعلق شہریوں کی شکایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم حب شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل خوراک کے مراکز کا معائنہ کر رہی ہے اور اب تک متعدد کھانے پینے کے مراکز مالکان کے خلاف ناقص اشیاءکے کاروبار اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جا چکی ہے۔