حب شہر میں ناقص خوراک کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا فوری رسپانس!

نذر چورنگی حب میں چیکنگ کے دوران مختلف وجوہات پر 6 ریسٹورنٹس ، 2 جنرل سٹورز اور ایک مصالحہ یونٹ کے خلاف کارروائی۔۔۔

مالکان جرمانہ۔۔۔ مصالحہ یونٹ میں کام بند

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نذر چورنگی حب میں اشیاء کے ناقص معیار اور خوراک کے مراکز میں صفائی کے نامناسب انتظامات سے متعلق اتھارٹی کو شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں ۔۔۔اتھارٹی حکام کے مطابق جرمانہ کردہ ریسٹورنٹس میں صفائی کی صورتحال ابتر ، صارفین کے بیٹھنے اور کچن احاطوں میں مکھیوں کی بھرمار ، فریزرز آلودہ ہونے اور تیار و خام مصنوعات کی ایک ساتھ سٹوریج جبکہ پکوان میں چائنیز نمک اور غیر معیاری کلرز کی مکسنگ اور باسی و بدبودار گوشت کی موجودگی پائی گئی ۔۔۔

جنرل سٹورز مالکان کے خلاف پابندی عائد و مضر صحت گٹکا پان پراگ اور چائنیز نمک رکھنے پر ایکشن لیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top