جناح روڈ کوئٹہ پر واقع معروف بیکریوں کے خلاف فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائی !

بیکری مالکان پر بھاری جرمانے عائد ۔۔۔

اتھارٹی حکام کے مطابق شہر کی 2 معروف ترین بیکریوں کے خلاف بیکنگ یونٹ میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ابتر حالات ، پروڈکشن احاطوں میں حشرات کی بھرمار ، پیکنگ میں اخبار( پرنٹڈ پیپر) کے استعمال ، خام و تیار اشیاء کی انتہائی غیر صحت بخش سٹوریج ، زائد المعیاد سیرپ و شراب چکنائی اور فنگس زدہ مصنوعات کی موجودگی جبکہ ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت سمیت متعدد وجوہات پر ایکشن لیا گیا۔بیکرز کو نشاندہی کردہ نقائص کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی تنبیہ بصورت دیگر آئندہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بیکریوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں فاطمہ جناح روڈ اور تولہ رام روڈ میں انسپیکشن کے دوران ایک بوائز ہاسٹل کینٹین کے خلاف مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا جبکہ ایک یونٹ مالک کو لائسنس کی عدم پر جرمانہ کیا گیا۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top