متعدد یونٹس کا معائنہ، جرمانہ و اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔
بی ایف اے حکام کے مطابق جنرل اسٹورز، میٹ شاپس اور ملک شاپس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار، دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے اور آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج، صارفین کیلئے زیر استعمال آلودہ پانی کی فراہمی پر ایکشن جبکہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا علاوہ ازیں مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔