(ڈیرہ اللہ یار/12دسمبر،2024): بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف مضافات میں قائم متفرق کھانے پینے کے مراکز کی انسپیکشن!
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہوٹلز مالکان جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔
جرمانہ کردہ ہوٹلز کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، پراسیسنگ ایریا میں گندگی، مکھیوں کی روک تھام کیلئے نامناسب انتظامات اور پابندی عائد چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال، اشیاء کی پیکنگ میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال، جراثیم زدہ برتنوں کے استعمال پر ایکشن لیا گیا جبکہ 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔