معائنے کے دوران 4 ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس، 1 جنرل اسٹور اور 2 نان شاپس مالکان جرمانہ جبکہ 8 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔۔
بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس اور نان شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کچن کے ایریا میں گندگی، مکھیوں کی بھرمار و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات، زنگ آلود و جراثیم زدہ برتنوں کے استعمال، نان شاپ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن جبکہ جنرل اسٹور سے ممنوعہ اشیاء گٹکا، ماوا برآمد ہوئیں علاوہ ازیں 8 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔