(کوئٹہ): بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ میکانگی روڈ پر تین جبکہ خدا ئیداد چوک پر ایک دودھ فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد ۔ قبل ازیں موقع پر دکانوں سے دودھ کے سیمپلز لے کر فوری ٹیسٹ کیے گئے۔
ادھر سیٹلائٹ ٹاؤن میں عوامی شکایت پر موبائل لیب ٹیم نے دو دودھ فروشوں کا معائنہ کیا۔ مقدار میں کمی کی شکایت پر دودھ ناپنے والے برتنوں کی جانچ کی گئی، جو معیار کے مطابق پائے گئے۔ ٹیسٹ کیے گئے دودھ کے نمونے بھی ملاوٹ سے پاک نکلے۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا عزم — ملاوٹ سے پاک خوراک، صحت مند بلوچستان!