بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی بارکھان میں قائم مراکز کی انسپیکشن

(بارکھان/12دسمبر، 2024) : عوام کو معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی اور ناقص اشیاء کی فروخت کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی بارکھان میں قائم مراکز کی انسپیکشن ۔ ملاوٹی دودھ کی فروخت اور چائے میں استعمال پر 6 ملک شاپس اور ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کرتے ہوئے 200لیٹر ملاوٹ زدہ دودھ تلف کردیا ۔ زونل انسپیکشن ٹیم اور موبائل لیب ٹیم نے دوران معائنہ زائد المعیاد خوردنی مصنوعات کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر 3 بیکریوں ، 1 کولڈرنک شاپ اور 1 جنرل اسٹور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کو جرمانہ اور مراکز مراکز سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط کرلی ۔ علاوہ ازیں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر 1 پولٹری شاپ کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔ اتھارٹی حکام نے دکانوں سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ مصنوعات کولڈرنکس ، پیکٹ مصالحے وغیرہ اور ممنوعہ چائنیز نمک کے بڑی مقدار بعدازاں تلف کردی ۔ واضح رہے کہ اوچری گاؤں ضلع بارکھان میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے بچوں کے بیمار ہونے کی اطلاع و ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کی ہدایت پر خصوصی ٹیموں کو بارکھان بھیجا گیا، بچوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ چائے کی پتی سے مشابہت رکھنے والے زہریلی دوائی (Fox/Jackals killing Poison) سامنے آئی تاہم خوراک کے معیار کی جانچ کیلئے اتھارٹی ٹیموں نے بارکھان کے مختلف مضافات میں واقع کھانے پینے کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top