سیٹلائٹ ٹاؤن میں کاروائی کے دوران 150 کلوگرام سے زائد باسی و خراب گوشت ضبط کر لیا گیا۔۔۔
علاوہ ازیں اتھارٹی حکام نے سرکلر روڈ اور مشن روڈ میں انسپیکشن کرتے ہوئے پانچ دیگر کھانے پینے کے مراکز مالکان پر جرمانے عائد کیے ۔۔
جرمانہ کیے گئے مراکز میں ایک سویٹ شاپ ایک سموسہ شاپ ایک نان شاپ شامل جبکہ دو دیگر کھانے پینے کے مراکز کو لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا۔۔۔
نان شاپ مالک کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ وزن کے مطابق نان کی تیاری و فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔