ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت پر سمنگلی روڈ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی !

تین جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات اور پابندی عائد و فنگس زدہ اشیاء کی بڑی مقدار برآمد ۔۔۔اتھارٹی حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران دکانوں سے برآمد شدہ تمام مضر صحت آئٹمز (بسکٹ، ناقص رنگ ، ایکسپائرڈ کیچپ ، چائنیز نمک ، پان پراگ گٹکا ، فنگس زدہ کیک) ضبط کرتے ہوئے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔۔

علاوہ ازیں ایک فاسٹ فوڈ کارنر کے خلاف صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال , ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت , آلودہ فریزرز میں اشیاء رکھنے اور پیکنگ میں پرنٹڈ نیوز پیپر( اخبار) کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top