ملک شاپس سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ ۔۔۔ مقدار میں اضافے کیلئے پانی و خشک پاؤڈر کی ملاوٹ پر 3 ملک شاپس مالکان پر جرمانے عائد ۔۔۔
مسلسل 3 روزہ انسپیکشن کے دوران 1 بیکری کے خلاف حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور حتمی پروڈکٹس پر مینوفیکچرنگ اورتاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔۔۔
اتھارٹی حکام نے ڈیری فارمز میں جانوروں کو دیے جانے والی خوراک اور دوائیوں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا تاہم جانوروں کی صحت کے لیے مضر Oxytocin انجیکشن کے کوئی شواہد نہیں ملے…
علاوہ ازیںچیکنگ کے دوران متعدد جنرل سٹورز ، ہول سیلرز ، ہوٹل و دودھ کی دکانوں ، میٹ شاپس ، ڈیری فارمز اور بیکری مالکان کو معمولی نقائض پر اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔۔۔