2 میٹ شاپس اور 1 کولڈرنکس ڈسٹریبیوشن یونٹ پر جرمانے عائد کر دئیے گئے۔
بی ایف اے حکام کے مطابق قلات میں مراکز کی انسپیکشن کے دوران 2 میٹ شاپس سے پرانا و بدبودار گوشت برآمد ہوا، مزکورہ دکانوں میں صفائی کے انتظامات ناقص اور کٹنگ اوزار بھی آلودہ پائے گئے جبکہ قصابوں نے دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکایا ہوا تھا ، مزید برآں کولڈرنکس ڈسٹریبیوشن یونٹ کے خلاف ایکسپائرڈ مشروبات جو دیگر کولڈڈرنکس کے ساتھ ایک احاطے میں رکھی گئی تھیں پر ایکشن لیا گیا۔ دوران معائنہ معمولی نقائص پر 9 متفرق کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔