(قلعہ سیف اللہ) : 27 ستمبر ، 2022
ڈویژنل ڈائریکٹر (ژوب) خادم حسین کی سربراہی میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم کی قلعہ سیف اللہ میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ !
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 میٹ شاپس کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد ۔۔
مزکورہ گوشت کی دکانوں میں صفائی و گوشت اسٹوریج کا نظام ناقص ، کٹنگ اوزار آلودہ و جراثیم زدہ پائے گئے ، دکانوں میں مکھیوں کی بھرمار اور قصابوں کی ذاتی صفائی کی حالت بھی انتہائی خراب پائی گئی ، بی ایف اے حکام کے مطابق گزشتہ ہدایات و تنبیہ کے باوجود مراکز مالکان دکانوں کے باہر غیر صحت بخش حالات میں گوشت لٹکا کر فروخت کررہے تھے جس پر دونوں میٹ شاپس کو جرمانہ کیا گیا ۔ دوران معائنہ متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے بی ایف اے کے فوڈ سیفٹی سے متعلق ہدایات ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔