خدائیداد روڈ ، نچاری روڈ و ملحقہ علاقوں میں معروف بیکری سمیت 6 مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
(کوئٹہ) / 6 اکتوبر، 2022
بیکری کے خلاف حتمی بیکڈ آئٹمز پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے ،کیک پر کریم ڈیکوریشن کرنے کیلئے پرنٹڈ پیپر (اخبار) کے استعمال ، اسٹوریج کی ناقص نظام ، سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا ، نچاری روڈ پر واقع 1 جنرل اسٹور سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات برآمد ہوئیں جبکہ اسٹور اونر کے پاس فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔ مزید برآں 4 دیگر مراکز (1بیکری ، 1 میٹ شاپ ، 1 شادی ہال ، 1 جنرل اسٹور ) کو بھی فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا۔